Home News All Pakistan News صدر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا

صدر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا

34
0

Farewell guard of honor was presented to President Arif Alvi

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے انہیں آج ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

  الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرنے کی پُر وقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے دستے نے صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ستمبر 2018 کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوچکی تھی تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ دوہزار اٹھارہ کوصدرکی حیثیت سےحلف اٹھایاتھا۔۔  الیکٹرول کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ 6 ماہ سے زائد عہدہ صدارت پر براجمان رہے۔

واضح رہے کہ نئے صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا جس کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here